0
Sunday 21 Apr 2019 19:58

تحریک انصاف گندے کپڑے گھر کے اندر ہی دھوئے تو آدھے مسائل ختم ہو جائیں، شیخ رشید

تحریک انصاف گندے کپڑے گھر کے اندر ہی دھوئے تو آدھے مسائل ختم ہو جائیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگرتحریک انصاف اپنے گندے کپڑے گھر کے اندر دھوئے تو آدھے مسائل ختم ہو جائیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں کچھ لوگ میچور نہیں ہیں، اس لیے اب سوچتا ہوں کہ وزیراعظم ہاؤس زیادہ جایا کروں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے گھر کے اندر دھوئے تو آدھے مسائل ختم ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بھی دو سے 300 مسیحی کام کرتے ہیں، میری خواہش ہے کہ مسیحی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دوں، راولپنڈی میں ایک ہزار مسیحیوں کو نوکریاں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین جا رہے ہیں تا کہ ایم ایل ون پر دستخط ہو جائیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طاقتور کو کمزور اور کمزور کو طاقتور بنانا میری زندگی کا مشن ہے، خدا عمران خان کو کامیابی دے۔
خبر کا کوڈ : 789829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش