0
Sunday 21 Apr 2019 22:09

پی آئی اے کے مالی خسارے پر قابو پا لیا، قومی ایئرلائن انتظامیہ کا دعویٰ

پی آئی اے کے مالی خسارے پر قابو پا لیا، قومی ایئرلائن انتظامیہ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ادارے میں طویل عرصے بعد مالی خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے اور 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں انتظامی اخراجات کی نسبت ریونیو میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کے مشیر ایئر وائس مارشل نور عباس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ادارے کے آپریشنل اخراجات اور ریونیو برابر ہوگئے ہیں، 3 سے 4 ماہ میں ادارہ نفع کمانے کے قابل ہو جائے گا۔ قومی ادارے کا ریونیو پہلی سہ ماہی میں 8 سے 8.5 ارب روپے ماہانہ پر پہنچ گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 7 ارب روپے ماہانہ تھا۔ فضائی بیڑے میں چار طیاروں کا اضافہ ہوا ہے۔ ملازمین کی تعداد میں کمی، ٹکٹ ریزرویشن کی لاگت میں کمی، کارگو بزنس میں اضافہ اور نفع بخش روٹ پر پروازوں کی تعداد میں اضافے سے نتائج حاصل کرنے میں مدد ملی ہے، اس کے علاوہ ترکی سے جدید سافٹ ویئر حاصل کیے جانے کے بعد سے صرف ٹکٹ ریزرویشن میں ماہانہ ایک ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 789853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش