0
Monday 22 Apr 2019 20:17

اوماڑہ اور ہزارہ گنجی میں دہشتگردی وزیراعظم کے دورہ ایران کو ناکام کرنے کی سازش ہے، صاحبزادہ زبیر

اوماڑہ اور ہزارہ گنجی میں دہشتگردی وزیراعظم کے دورہ ایران کو ناکام کرنے کی سازش ہے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ ایران سے قبل اوماڑہ اور ہزارہ گنجی میں ہونے والی دہشت گردی اس دورہ کو ناکام کرنے کی سازش ہے، پاکستان کے دشمن اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ پاکستان کے اپنے پڑوسی اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب سے خراب تر ہوجائیں تاکہ وہ اپنے مکروہ عزائم کو بآسانی حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا بیان بالکل حقیقت پر مبنی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد انتہاء پسند اور ان کے معاون دونوں مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوف زدہ ہیں، جبکہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں دہشت گردی کے سدباب کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اس دورہ سے امید قوی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بدگمانیاں پیدا کرنے کی سازش ناکام ہونگی اور اس ملاقات میں ایسے مثبت فیصلے اور اقدامات کئے جائیں گے جس سے دشمن کو اس قسم کے مکروہ کھیل کھیلنے کے مواقع نہ مل سکیں۔
خبر کا کوڈ : 790058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش