1
Tuesday 23 Apr 2019 20:36

پہلی جماعت سے ایم اے تک قرآن کا ترجمہ لازمی پڑھانے کی قرارداد جمع

پہلی جماعت سے ایم اے تک قرآن کا ترجمہ لازمی پڑھانے کی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ قرآن پاک کا ترجمہ پہلی جماعت سے یونیورسٹی سطح تک لازمی پڑھانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ تعلیمی اداروں میں بنیادی سطح سے جامعات تک کی کلاسز کیلئے قرآن پاک کا ترجمہ لازمی قرار دینے سے متعلق قرارداد مسلم لیگ (ن) کے میاں طاہر جمیل کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت ناظرہ قرآن پڑھتی ہے اور اس مقدس کتاب کے مفہوم اور مطالب سے نا آشنا ہوتی ہے، ترکی کی حکومت نے قرآن پاک کو درست معنوں میں سمجھانے کیلئے ترکش زبان میں ترجمہ لازمی قرار دیا ہے، اسی طرح حکومت پاکستان بھی قرآن پاک کی تعلیمات سے درست استفادہ کیلئے اردو ترجمہ لازمی قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 790268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش