0
Tuesday 23 Apr 2019 23:43

سکردو، خواتین کے احتجاج کے موقع پر پولیس اور وکلاء میں تصادم

سکردو، خواتین کے احتجاج کے موقع پر پولیس اور وکلاء میں تصادم
اسلام ٹائمز۔ پانی کی بندش پر خواتین کے احتجاج کے موقع پر پولیس اور وکلاء میں تصادم، ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، پولیس نے کئی وکلاء کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتاریاں شروع کر دیں۔ منگل کے روز حمید گڑھ چوک پر درجن بھر خواتین پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں، اسی دوران آصف ناجی ایڈوکیٹ خواتین کے پاس آئے اور انہیں ساتھ لے کر کمشنر آفس کے سامنے پہنچے اور کمشنر کے دفتر کے اندر جانے کی کوشش کی تو انہیں بتایا گیا کہ اندر میٹنگ چل رہی ہے، لہٰذا وہ اندر نہیں جاسکتے، اسی دوران آصف ناجی ایڈووکیٹ اور کمشنر کے گن مین کے مابین جھگڑا ہو گیا، بعد ازاں آصف ایڈووکیٹ نے دیگر وکلاء کو بلا لیا، جس کے بعد پولیس اور وکلاء کے درمیان لڑائی شروع ہوئی، جھڑپ کئی گھنٹے جاری رہی، پولیس نے کمشنر آفس کے دروازے کو لات مارنے اور سکیورٹی فورسز پر ہاتھ اٹھانے کے الزام میں آصف ناجی ایڈووکیٹ، شاکر ریحان ایڈووکیٹ، ذوالفقار ایڈووکیٹ سمیت کئی نامعلوم وکلاء کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور آصف ایڈووکیٹ کو گرفتار کر کے باقی وکلاء کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 790291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش