0
Tuesday 23 Apr 2019 23:40
عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتی

ٹرمپ عمران خان ملاقات ہوئی تو عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہو سکتی ہے، دفتر خارجہ

ٹرمپ عمران خان ملاقات ہوئی تو عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہو سکتی ہے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔ برطانوی آن لائن اخبار دی انڈی پینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کے واپسی کو پہلوؤں سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی مستقبل میں ملاقات ہوئی تو عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی خارجہ پالیسی اچھی چل رہی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ بھارتی انتخابات کے بعد نئی حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ عافیہ خود پاکستان آنا نہیں چاہتیں تو یہ مکمل طور پر بےبنیاد بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے عافیہ کی رہائی سے متعلق مارچ تک خوشخبری کی بات کی گئی تھی لیکن اب پھر خاموشی چھا گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 790294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش