0
Wednesday 24 Apr 2019 16:25

شیخ میرزا علی حسینیہ سپریم کونسل نگر کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

شیخ میرزا علی حسینیہ سپریم کونسل نگر کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
اسلام ٹائمز۔ شیخ مرزا علی حسینہ سپریم کونسل نگر کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ چیئرمین کے انتخاب کیلئے پانچ امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے، جنرل باڈی کے اجلاس میں باقی تمام امیدوار شیخ میرزا علی کے حق میں دستبردار ہو گئے جس کے بعد وہ تین سال کیلئے سپریم کونسل کے چیئرمین منتخب ہو گئے، جنرل باڈی اجلاس میں کلب علی کو بلامقابلہ سینئر وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ جن امیدواروں نے چیئرمین کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے ان میں سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ گلگت استاد کلب علی، سابق صدر انجمن حسینیہ نگر ڈاکٹر مستان علی، شیخ منیر حسین منوری، عنبر حسین اور شیخ میرزا علی شامل تھے۔ الیکشن کمشنر خوش بیگ نے نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 790446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش