0
Saturday 27 Apr 2019 22:18

گورنر سندھ سے وزیراعلٰی سندھ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے وزیراعلٰی سندھ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ورکنگ ریلیشن کو بہتر بنانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ملاقات میں موجود تھے، جبکہ ملاقات میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سعید غنی، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ اور وزیراعلٰی کے مشیر برائے اطلاعات مرتضٰی وہاب بھی وزیراعلٰی سندھ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں عوام کے وسیع تر مفاد میں باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور عوام کی بہتری کے لئے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ریلیشن شپ مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 791035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش