0
Tuesday 30 Apr 2019 11:07

فضل الرحمن کی سیاسی بڑھکوں سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

فضل الرحمن کی سیاسی بڑھکوں سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں عوام کو بہت بڑی خوشخبری دینے والے ہیں، وہ لوگ جو 30سال پاکستان کو گدھ کی طرح نوچتے رہے اور ملک کا خزانہ لوٹ مار کے ذریعے باہر لے جاتے رہے، آج ان کے منہ سے عوامی ہمدردی کا بھاشن سن کر بہت عجیب لگتاہے، شہید بھٹو کی نظریاتی جماعت کرپشن کے ہاتھوں شہید ہوچکی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام میں ختم ہو گئے ہیں، عوام نے ان سے اپنا ناطہ توڑ لیا ہے، بلاول نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑاتوسندھ سے بھی فارغ ہوجائیں گے، جذباتی باتیں کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، بے نامی اکاؤنٹس اور اثاثوں کا جواب دینا ہو گا، میاں صاحبان کو آج بھی اپنی ہی صحت کی فکر ہے، کاش انہوں نے قوم کی صحت کا بھی خیال کیا ہوتا، فضل الرحمن کی بڑھکیں سیاسی طور پر زندہ رہنے کی ناکام کوششیں ہیں ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 791411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش