0
Tuesday 30 Apr 2019 17:54

پیٹرولیم مصنوعات میں خود ساختہ اضافہ کا نوٹس لیا جائے، گڈز ٹرانسپورٹرز

پیٹرولیم مصنوعات میں خود ساختہ اضافہ کا نوٹس لیا جائے، گڈز ٹرانسپورٹرز
اسلام ٹائمز۔ آل خیبر پختونخوا گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ آڈہ اونرز فیڈریشن خیبرپختونخوا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں خود ساختہ اضافہ، موٹروے پولیس کی غیرقانونی چلان اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی اور پرمٹ کے فیس کا نوٹس لیا جائے۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ٹرانسپورٹ کے صوبائی چیئرمین حاجی لیاقت، نائب صدر سید جمال آفریدی، جنرل سیکرٹری سکندراور پریس سیکرٹری نصیب گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی سے ملک بھر میں 40 فیصد ٹرالے کھڑے ہوگئے ہیں، جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹ برادری سے وابسط تمام افراد کے چولہے ٹھندے پڑھ گئے ہیں، جبکہ موجودہ تبدیلی سرکار ہر ماہ بعد میں ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیتی ہے۔ ملک میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 120 روپے تک بڑھا دی گئی جبکہ ٹرانسپورٹرز کیلئے کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرآباد گوجرانوالہ، کامونکی، مرید کے اور لاہور کے ہر سٹاپ پر 300 سے 500 روپے لیتے ہیں جبکہ معمولی تکرار پر ایک ہزار تک چالان دیتے ہیں، جبکہ وزن کے حساب سے کانٹا وزن پر پورا ہونے کے باوجود اٹک، سنگجہانی، کامونکی جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس پرچے تھما دیتی ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جی ٹی روڈ پر ٹریفک وارڈن تمام کاغذات چیک کرنے کے باوجود بھی ہزار روپے چالان دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پرمٹ کی فیس 16000 روپے ہے جبکہ پنجاب میں 5 ہزار روپے ہے، اسی لئے ٹرانسپورٹرز پرمٹ کی اجرا کیلئے پنجاب کا رخ کرتے ہیں، جس سے خیبرپختونخوا کی حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات نہ مان گئے تو رمضان کے بعد تمام اضلاع میں پہیہ جام ہڑتال کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 791514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش