1
0
Wednesday 1 May 2019 09:59

وزیراعظم کا مزدوروں کیلئے ’احساس پروگرام‘‘ شروع کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا مزدوروں کیلئے ’احساس پروگرام‘‘ شروع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے ’’احساس پروگرام‘‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت مزدور کو سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور پر جاری پیغام میں شکاگو کے مزدوروں کی شاندار جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے بنیادی حقوق اور سازگار اوقات کے لیے تاریخی جدوجہد کی، آج کا تاریخی دن دنیا بھر کے مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نبی کریمؐ نے ہمیں میثاق مدینہ دیا جس کے تحت مثالی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا، ریاست مدینہ میں اسلامی ریاست کی بنیاد قانون کی حکمرانی پر مبنی رہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف نے 2 دہائیوں سے زیادہ جدوجہد کی اور پی ٹی آئی کی اس جدوجہد میں انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی معاشرے کے تصور کا احساس ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے، کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، آج سے ہم مزدور کے لیے “احساس پروگرام “کا آغاز کر رہے ہیں، یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اہم قدم ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت عام مزدور کو سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے گا، احساس پروگرام کے تحت اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 791601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد جہانگیر
Pakistan
السلام علیکم جناب پرائم منسٹر صاحب
میری گزارش ہے کہ گورنمنٹ ملازم کی ریٹائرمنٹ پر اس کے بچے کو ملازمت فراہم کرنی چاہیئے، اس پر عمل کریں، آپ کی نوازش ہوگی۔
ہماری پیشکش