0
Thursday 2 May 2019 00:37

امریکہ کو ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، حسن روحانی

امریکہ کو ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے محنت کشوں کے ہفتے کی مناسبت سے مثالی محنت کشوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کے دوران تیل کے علاوہ 40 بلین ڈالر کی دوسری برآمدات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل پر پابندی عائد کرنے کا مقصد ہماری غیر ملکی زرمبادلہ پر مبنی برآمدات کو کم کرنا ہے، جس کے مقابلے کا واحد رستہ تیل کے علاوہ دوسری برآمدات میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم امریکی غیر قانونی ظالمانہ پابندیوں سے دوچار ہیں، جن کا دباؤ براہ راست ایرانی عوام، محنت کش اور معاشرے کے درمیانے و نچلے طبقے پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بیرونی زرمبادلہ کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت کم نہ ہو۔

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ ایرانی تیل پر پابندیاں عائد کرنے کے ذریعے ملکی زرمبادلہ کی آمدن کو کم کرکے ایران کے لئے خام مال کا حصول مشکل بنانا چاہتا ہے، کہا کہ دشمن کی اس سازش سے مقابلے کا ایک حل آپ محنت کشوں کے ہاتھ میں ہے اور وہ یہ کہ زیادہ کام کریں، زیادہ پیداوار دیں اور کارخانوں کے خالی اوقات کو بھی کام میں لائیں۔ انہوں نے ایرانی تیل کی برآمدات کو ختم کرنے کے امریکی منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس امریکی فیصلے کے غلط ہونے پر تمام حکومتی اراکین کا اتفاق ہے اور انہوں نے ارادہ کر رکھا ہے کہ اس امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ایک طرف سے ہم پر دروازے بند کر دیئے جائیں لیکن ایسا کوئی رستہ موجود نہیں، جس کے ذریعے امریکہ ہمارے تیل کی برآمدات کو ختم کرنے کے لئے اپنا دباؤ ڈال سکے، جبکہ اب بھی 6 ایسے رستے موجود ہیں، جن کے ذریعے ہم اپنے تیل کی برآمدات کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 791713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش