0
Thursday 2 May 2019 11:18

نواز شریف ڈیل کرنا چاہتے ہیں اصل اپوزیشن پیپلزپارٹی ہی ہے، آصف زرادری

نواز شریف ڈیل کرنا چاہتے ہیں اصل اپوزیشن پیپلزپارٹی ہی ہے، آصف زرادری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے سامنے اصل اپوزیشن پیپلز پارٹی ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے رکن قومی اسمبلی رمیش لعل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر آرہا ہے نواز شریف پیسے واپس دینا چاہتے ہیں لیکن ان کی بیٹی مریم نواز منع کر رہی ہیں۔

نیئر بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف براہ راست حکومت کو پیسے نہیں دیں گے بلکہ وہ انفرادی طور پر کسی شخص کو رقم دیں گے۔ پیپلز پارٹی اراکین نے سابق صدر کو کہا کہ آپ کا جملہ نیب چلے گی یا معیشت بہت مشہور ہوا ہے جس پر انہوں نے اراکین کو جواب دیا کہ میں نے صحیح کہا نہ ان سے معیشت چلتی نظر نہیں آ رہی۔ عشائیہ سے قبل سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں نیر بخاری، خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف تالپور، سلیم مانڈوی والا، روبینہ خالد، کرشنا کماری سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بجٹ امور پر سید خورشید شاہ اور سید نوید قمر نے سابق صدر کو بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے آصف علی زرداری سے سندھ کے صوبائی وزرا کی شکایت بھی کی۔ اراکین نے شکوہ کیا کہ صوبائی وزرا اپنے دفاتر میں نہیں بیٹھتے جب کہ اپنے اپنے حلقوں میں بھی نظر نہیں آ رہے۔ انہیں عوام سے رابطہ کرنے کے لیے پابند کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 791754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش