0
Thursday 2 May 2019 19:26

نوشہرہ، دیر بالا کا پولیس سب انسپکٹر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

نوشہرہ، دیر بالا کا پولیس سب انسپکٹر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان نے دیر بالا سے تعلق رکھنے والے پولیس سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر یار محمد آپریشنل کمانڈ کورس 06 کی غرض سے ایلیٹ سنٹر نوشہرہ میں مقیم تھے اور بدھ کی صبح سے لاپتہ تھے جبکہ موبائل بھی بند آرہا تھا۔ پولیس چوکی خویشکی کے انچارج سب انسپکٹر جہانزیب خان کے مطابق واقعہ خویشکی پایان چارسدہ روڈ پر شاہ سوار شوک کے قریب پیش آیا ہے۔ اطلاع  ملنے پر مقتول سب انسپکٹر یار محمد کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال منتقل کی گی، بعدازاں لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق یار محمد کو چھ گولیاں نزدیک سے ماری گئیں جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 791842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش