0
Tuesday 7 May 2019 21:10

ظلم و جبر کے باوجود کبھی پیپلز پارٹی نے حوصلہ ہارا نہ کسی مصلحت کا شکار ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ظلم و جبر کے باوجود کبھی پیپلز پارٹی نے حوصلہ ہارا نہ کسی مصلحت کا شکار ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے باوجود کبھی پیپلز پارٹی نے حوصلہ ہارا نہ کسی مصلحت کا شکار ہوئی ہے، شہیدوں و کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پارٹی کارکن عبدالرزاق جھرنا کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عبدالرزاق جھرنا کو آمر ضیاء کے دورِ بربریت کے دوران 7 مئی 1984ء میں لاہور میں پھانسی دے دی گئی تھی، عبدالرزاق جھرنا رقص کرتا ہوا پھانسی گھاٹ میں داخل ہوا اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتا ہوا تختہ دار پر چڑھ گیا تھا، عبدالرزاق جھرنا کا عزم اور ثابت قدمی فقط حق و سچ کی تحریکوں کے کارکنان کا خاصہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی نے جتنی قربانیاں دی ہیں جدید تاریخِ عالم میں ایسی مثال ناپید ہے، آج اگر عوامی حقوق کی جدوجہد ناقابلِ تسخیر ہے تو فقط پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور غیر متزلزل حوصلے کے باعث ہے، اس جدوجہد کے دوران شہید بھٹو اور شہید بی بی سمیت ہزاروں کارکنان نے جانوں کی قربانیاں دیں، جلاوطنی اور قید و بند کی صعوبتیں، غداری کے الزامات، جھوٹے مقدمات اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کیا، ہم پارلیمان و دستور کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 792859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش