0
Thursday 9 May 2019 21:27

تورغر، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق خاتون سمیت 4 زخمی

تورغر، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق خاتون سمیت 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ تورغر میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون  سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تورغر پولیس کے مطابق جیپ  جدبا سے ارنیل جا رہی تھی جبکہ گاڑی کو حادثہ سڑک کی خراب حالت کے باعث پیش آیا۔ وقوعہ کے بعد زخمیوں کو جدباء بی ایچ یو جبکہ تین افراد کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایبٹ آباد منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک ہسپتال منتقلی کے دوران داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ دوسری جانب سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک سات سالہ بچے کے ہاتھوں اپنی ماں زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مٹہ کے علاقے بالاسور میں 7 سالہ بچہ پستول سے کھیل رہا تھا کہ اس دوران گولی چل جانے سے بچے کی ماں زخمی ہوگئی۔ اسی طرح مینگورہ کے نواحی علاقے رنگ محلہ میں رکشہ پر حضرت حسین نامی شخص کی فائرنگ سے خاتون جنرل کونسلر حسینہ شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں زخمی ہونے والی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 793264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش