0
Sunday 12 May 2019 09:40

نااہل اور نالائق وزیراعظم کو رویہ بدلنا ہوگا، مسلم لیگ نون

نااہل اور نالائق وزیراعظم کو رویہ بدلنا ہوگا، مسلم لیگ نون
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس وزیراعظم نے آتے ہی 9 ماہ میں عوام کے منہ سے روٹی چھین لی اس کو وزیراعظم کیسے مانیں۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری صاحب جس وزیراعظم نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولے ہوں اس کو کیسے وزیراعظم مانیں، جس وزیراعظم نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوا دیا ہو اس کو کیسے وزیرعظم مان لیں، جس نے صرف 9 ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا کردی ہو اس نااہل کو وزیراعظم کیسے مان لیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس وزیرعظم نے نوجوانوں سے نوکری اور غریبوں  سے گھر چھین لیے ہوں اس کو کیسے وزیراعظم مان لیں، سلیکٹڈ نااہل اور نالائق وزیراعظم کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آپ کو وزارت سے ہٹا کر کچھ دن جھوٹ نہ بولنے کا موقع دیا ہے، آرام کریں، آپ آج کل جو سائنس کے انکشافات کر رہے ہیں وہی کریں، قوم کافی مستفید ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 793713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش