0
Friday 17 Jun 2011 18:05

پاکستان ڈروں حملے بند اور شمسی ائربیس واپس لینا چاہتا ہے، واشنگٹن پوسٹ

پاکستان ڈروں حملے بند اور شمسی ائربیس واپس لینا چاہتا ہے، واشنگٹن پوسٹ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈروں حملے بند اور شمسی ائربیس واپس لینا چاہتا ہے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں ڈرون حملے افغانستان سے کیے جائیں گے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان اور امریکا نے دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کو مؤثر بنانے کیلئے مشترکہ انسداد دہشت گردی یونٹ تشکیل دے دیا ہے جس کا کام دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرنا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ امریکا ڈرون حملے بند کر کے شمسی ائر بیس واپس کر دے۔ اخبار کے مطابق ڈرون حملے بند نہیں ہونگے۔ امریکا شمسی ایئر بیس کے بجائے افغانستان سے ڈرون اڑائے گا۔ اور پاکستان میں دہشتگردوں اور عسکریت پسندون کو نشانہ بنائیگا۔
خبر کا کوڈ : 79425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش