0
Wednesday 15 May 2019 10:43

سمبل واقعہ پر سول سوسائٹی کشمیر کا ردعمل قابل تحسین ہے، عاشق حسین خان

سمبل واقعہ پر سول سوسائٹی کشمیر کا ردعمل قابل تحسین ہے، عاشق حسین خان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر عاشق حسین خان نے سمبل درندگی کو انسانیت کے نام پر بدنما داغ قرار دیتے ہوئے ملزم کو تختہ دار پر لٹکانے کی مانگ کو سو فیصدی درست قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عاشق حسین خان نے کہا کہ کسی بھی سماج کے لئے ایسے درندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے۔ عاشق حسین خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے سماج نے ملک و پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کشمیر میں کوئی بھی فرد اس قسم کی گھناونی حرکت کو قبول نہیں کرے گا۔

عاشق حسین خان نے کہا ہے ریاستی گورنر اور انتظامیہ کے سربراہوں نے صاف کہا ہے کہ انصاف مل کر رہے گا، اس لئے انتظامیہ کو پُرسکون ماحول میسر کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کو چاہیئے کہ وہ ایسے عناصر کے منحوس ارادوں کو خاک میں ملائیں جو ایسی درندگی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی نے جس اتحاد اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے اس سے کسی شرارتی عناصر کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے کاز کو پورا کرنے کے لئے ایک جٹ رہیں اور صدیوں پرانے بھائی چارہ و یکجہتی کو برقرار رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 794298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش