0
Wednesday 15 May 2019 13:28

ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ علیم خان نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کی اور ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 794346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش