0
Friday 17 May 2019 16:30

اگر احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن عید کے بعد اپنا شوق پورا کرلے، شاہ محمود قریشی

اگر احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن عید کے بعد اپنا شوق پورا کرلے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن کرکے دیکھ لے، ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ احتجاج کرکے تحریک انصاف والے جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، اب اگر احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن عید کے بعد اپنا شوق پورا کر لے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف منشور کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، معاشی ٹیم سے اگلے ہفتوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے معیشت میں استحکام آئے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، تاہم کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کو سپورٹ نہیں کرے گی، بھارت کیساتھ مسائل مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 794763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش