0
Friday 17 May 2019 21:18
ایران کی تیز رفتار جنگی کشتیاں امریکہ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں

امریکہ اور ایران کی جنگ خطے کیلئے تباہ کن ہوگی، علامہ سیدجواد نقوی

امریکہ اور ایران کی جنگ خطے کیلئے تباہ کن ہوگی، علامہ سیدجواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کی جنگ خطے کیلئے تباہ کن ہوگی، یہ دو ممالک کے درمیان محدود نہیں رہے گی، بلکہ عراق، شام، امارات اور لبنان میں بھی لڑی جائے گی، ایران کو جنگ کا زیادہ تجربہ ہے، امریکہ ایرانی عوام کو حکومت کیخلاف سڑکوں پر لانے میں ناکام رہا ہے۔ ایران امریکہ کشیدگی سے لگتا ہے جیسے یہ خطہ جنگ کے دہانے پر جا پہنچا ہے، امریکی اتحادی ممالک سعودی عرب، عراق اور قطر جنگی حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی جنگی مشینری کو متحرک کر دیا ہے اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ کیلئے صف بندی کا حکم دے دیا ہے جبکہ ایران کی تیز رفتار جنگی کشتیاں امریکہ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں، امریکہ کی طرف سے یہ بیانات آرہے ہیں کہ جنگ نہیں ہوگی جبکہ رہبر معظم نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ ہوگی اور نہ ہی مذاکرات، یہ جنگ اگر ہوتی ہے تو بہت تباہ کن جنگ ہوگی، جس کا اندازہ خود امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بھی ہے۔

مسجد بیت العتیق حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ میں خطبہ جمعہ میں علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں امریکہ اور ایران میں تقابل نہیں، میدان جنگ صرف فوج ہی نہیں بلکہ پورا خطہ اس کا حصہ ہوگا، امریکی خوف کی انتہا یہ ہے کہ اس نے عراق سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلوا لیا ہے، کیونکہ جنگ امریکہ کے بس میں نہیں لیکن ایران کے بس میں ہے، اس صدی کے سب سے بڑے لشکر کو شکست دے چکا ہے، جبکہ تمام عرب ممالک اس آسرے پر ہیں کہ امریکہ انہیں بچائے گا، جس کی اپنی پوزیشن یہ ہے کہ عراق سے بھی عملہ واپس بلوا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں تین گروہ امریکہ، صیہونی اور سعودی ہیں جبکہ مقابلے میں ایران بالکل تنہا ہے۔ ایران اپنی سرحدوں پر تنہا ہے اور روس نے بھی ایران کے حق میں لڑنے کا بیان نہیں دیا اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جنگ نہیں ہو رہی، یہ ایک نفسیاتی جنگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 794820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش