0
Sunday 19 May 2019 12:48

ڈاکٹر ز ہڑتال، سی سی پی او پشاور کا ایل ار ایچ کا دورہ

ڈاکٹر ز ہڑتال، سی سی پی او پشاور کا ایل ار ایچ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کو سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود سے بھی ملاقات کی اور پولیس اہلکاروں کو کشیدہ صورتحال کے دوران تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے ہسپتالوں کی سکیورٹی اور ممکنہ کشیدگی کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر اپنائی گئی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 795108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش