0
Tuesday 21 May 2019 22:02

حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کا یوم ولادت بلتستان میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کا یوم ولادت بلتستان میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کا یوم ولادت بلتستان بھر میں عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جگہ جگہ پر محافل میلاد منعقد کی گئیں۔ سکردو میں مرکزی محفل میلاد امامیہ سٹونٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خانقاہ معلٰی گمبہ سکردو میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت نامور عالم دین شیخ حسن جعفری نے کی۔ مہمانان خصوصی سید علی رضوی اور شیخ ذوالفقار تھے۔ مرکزی محفل میلاد میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جعفری، سید علی رضوی، شیخ ذوالفقار، سید طاہر الموسوی، شیخ یوسف عابدی، شیخ فدا ذیشان اور دیگر نے حضرت امام حسن مجتبیؑ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام حسن کی حیات مبارکہ تمام امت مسلمہ کیلئے سر چشمہ چراغ و ہدایت ہے، قرآن و اہلبیت کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کے باعث مسلم امہ مسائل کا شکار ہے۔ دریں اثنا منقبت خوانوں نے امام حسن مجتبیؑ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 795578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش