0
Saturday 25 May 2019 10:50

محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے

محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے
اسلام ٹائمز۔ معروف کوہ پیما علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے، محمد علی سدپارہ نے نیپال میں گزشتہ روز 8463 میٹر بلند چوٹی ماونٹ مکالو سر کر لی۔ ماونٹ مکالو سر کرنے کے بعد محمد علی سد پارہ نے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری سے رابطہ کیا، جنہوں نے 8 ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کے نئے اعزاز پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے تعاون پر انکا شکر گزار ہوں، پاک فوج کے تعاون سے دنیا کی تمام  14 چوٹیاں سر کرنا چاہتا ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے گزشتہ سال 2 کوہ پیمائوں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں مانٹ پاموری پیک سر کر لی تھی، نیپال میں واقع مانٹ پاموری 7161 میٹر بلند چوٹی ہے۔ علی سدپارہ کو موسم سرما میں نانگاپربت چوٹی سر کرنیکا اعزاز بھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براڈ پیک، سپیندیک پیک، جی ون، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ محمد علی سدپارہ کا تعلق سکردو کے بالائی علاقہ سدپارہ گائوں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 796169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش