0
Saturday 25 May 2019 12:01

گوجرانوالہ، دہشتگرد فتح الرحمان گرفتار، بارودی مواد اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد

گوجرانوالہ، دہشتگرد فتح الرحمان گرفتار، بارودی مواد اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشتگرد فتح الرحمان حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس کے قبضے سے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد نے دہشتگرد منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کئے۔ دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن 4 مارچ سے شروع ہوا تھا، پنجاب نے تمام صوبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ کالعدم تنظیموں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور چلتا رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 796185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش