0
Saturday 25 May 2019 23:21

حکمران مغرب کے ذہنی غلام ہیں، سودی نظام جاری رکھنا چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

حکمران مغرب کے ذہنی غلام ہیں، سودی نظام جاری رکھنا چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران مغرب کے ذہنی غلام ہیں، اسلامی نظام نافذ نہیں کرتے، اللہ تعالی ٰ کا حکم ہے کہ سود نہیں ہونا چاہیے، لیکن ہمارے حکمران سودی نظام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، مغرب اور آئی ایم ایف عقیدہ ختم نبوت اور توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنا چاہتے ہیں، نصاب کے اندر سے قرآن آیات نکالنا چاہتے ہیں، ہمارے دین اور عقیدے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، عوام کو رنگ و نسل، علاقے اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسلام کی بنیاد پر ہی قومی وحدت اور اتحاد و یکجہتی ممکن ہے، ان خیالات کا انہوں نے فیڈرل بی ایریا کراچی میں میں نصرت اللہ کی رہائش گاہ پر دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ روزہ صرف بھوکے اور پیاسے رہنے کا نام نہیں، بلکہ تقویٰ اختیار کرنے کا نام ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رمضان تربیتی اکیڈمی ہے ، اس ماہ مبارک میں ہماری ٹریننگ ہوتی ہے، ضروری ہے کہ ہم سال کے گیارہ مہینوں میں بھی اسی روح کے ساتھ عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں قرآن نازل ہوا، قرآن ہدایت ہے، قرآن کی ہدایات اور احکامات سے آگاہی کیلئے ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کے نفاذ کی تحریک کا حصہ بنیں اور قرآن کی دعوت کو عام کریں، قرآن کروڑوں کی تعداد میں پڑھا جاتا ہے، اس پر ہم ایمان بھی رکھتے ہیں، لیکن افسوس کہ قرآن کے نظام کو نافذ نہیں کیا جاتا اور قرآنی احکامات پر عمل نہیں کیا جاتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی اور پورے نظام کو قرآن کے تابع کرنے سے ہی نجات ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 796298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش