0
Monday 27 May 2019 22:48

ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے طویل المدتی منصوبے پر کام کر رہا ہوں، شبر زیدی

ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے طویل المدتی منصوبے پر کام کر رہا ہوں، شبر زیدی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ لانگ ٹرم سٹرٹیجی کے تحت کام کر رہا ہوں، معیشت کی بہتری کیلئے کاروباری طبقے کو اعتماد میں لینا ہوگا، انکم ٹیکس افسران تنگ نہیں کریں گے تو لوگ خود ٹیکس دیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شبر زیدی نے کہاکہ ایف بی آر نے بڑا ٹارگٹ رکھا ہے، پاکستان میں ٹیکس ریکوری بہت کم ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، ہم سارا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، اس حوالے سے ماہرین سے بھی رائے لی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے کاروباری افراد کو اعتماد دینا ہوگا، انکم ٹیکس افسران جب تنگ نہیں کریں گے تو لوگ خود ٹیکس دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 796619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش