0
Tuesday 28 May 2019 18:01

حکومت وقت یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کرے، محمد زبیر

حکومت وقت یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کرے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے رکنِ مرکزی نظارت علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کی سربراہی میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے ملاقات کی اور مرکزی یوم القدس ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو چاہیئے کہ یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کرے چونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اسرائیل کو تسلیم کرنے کے شدید مخالف تھے اور انہوں نے شدت سے اسرائیل مظالم کیخلاف ہر فورم پر صدائے احتجاج بلند کیا تو آج کے موجودہ حکمرانوں کو بھی قائداعظم کی طرح اپنے موقف کو واضح طور پر بیان کرنا چاہیئے۔

محمد زبیر کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ فرنٹ لائن پر آکر فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور اور ناجائز اسرائیلی ریاست کو یہ واضح پیغام دے کے ہم ہر موقع پر اپنے فلسطینی بھائیوں سے ساتھ ہیں۔ مزید کہنا تھا کہ دور حاضر میں ہمیں مسئلہ فلسطین و کشمیر کو حل کرنے کے لئے اپنی آواز ہر فورم پر بلند کرنی چاہیئے اور کراچی میں منعقد ہونے والی 25 رمضان کو مرکزی یوم القدس ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور دشمنان کو واضح پیغام دیں۔
خبر کا کوڈ : 796760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش