0
Saturday 1 Jun 2019 19:53

شمالی وزیرستان، چیک پوسٹ پر حملے کے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

شمالی وزیرستان، چیک پوسٹ پر حملے کے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے گذشتہ ہفتے چیک پوسٹ پر حملے کے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں گذشتہ ہفتے چیک پوسٹ پر حملے کے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امدادی پیکج کا اعلان وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے امدادی پیکج دیا جائے گا، زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پختونوں کو جنگ میں دھکیلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، یہ کوشش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام، پاک فوج اور اداروں کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا، امن برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، تمام اضلاع کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر دن رات محنت جاری ہے، سب پختونوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں، 10 ماہ میں قبائلی اضلاع کے کئی مسائل حل کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کر میرانشاہ کے علاقے بویا میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ میں گل خان سمیت پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اُکسا کر حملہ کروانے کے بعد محسن داوڑ معصوم لوگوں کو ڈھال بناتے ہوئے فرار ہوگیا جبکہ علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا۔ 30 مئی کو محسن داوڑ کو بھی پاک افغان سرحدی علاقے شمالی وزیرستان سے ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 797446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش