0
Tuesday 4 Jun 2019 12:52

عید پر وزیراعلیٰ نے قیدیوں کو 2 ماہ کی معافی دیدی، 4 ہزار 516 قیدی رہا

عید پر وزیراعلیٰ نے قیدیوں کو 2 ماہ کی معافی دیدی، 4 ہزار 516 قیدی رہا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی خصوصی معافی کے اعلان پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ معافی ملنے سے پنجاب کی جیلوں سے 4516 قیدی رہا کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی آر پی سی کے تحت قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے 2 ماہ کی معافی سے مجموعی طور پر 4 ہزار 516 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی۔ سنٹرل جیل لاہور کے 292 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے 103، سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے 177، ڈسٹرکٹ جیل قصور سے 54، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے 121، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ سے 169 اور ڈسٹرکٹ جیل نارووال سے 40 قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی کمی کی گئی۔
 
سنٹرل جیل ساہیوال سے 112، ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال کے 62، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ سے 56 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے 45، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی سے 98 اور ڈسٹرکٹ جیل خانیوال سے 31 قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 2ماہ کی کمی کی گئی ہے۔ سنٹرل جیل راولپنڈی کے 941، ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے 229، ڈسٹرکٹ جیل گجرات سے 133، ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 138، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 21 اور سب جیل چکوال کے 18 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔ سنٹرل جیل فیصل آباد کے 121 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے 92 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے 148 قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 81 قیدیوں، سنٹرل جیل میانوالی سے 162، ڈسٹرکٹ جیل بھکر 196، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے55، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور 119 اور ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کے 101 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
 
سنٹرل جیل ملتان کے 160 قیدیوں، سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے 48 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے 26 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کے 39 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کے 30 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل لیہ کے 32 قیدیوں، ویمن جیل ملتان کی 16 قیدیوں اور سب جیل شجاع آباد کے 6 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔ بی آئی اینڈ جے جیل بہاولپور کے 1 قیدی، سنٹرل جیل بہاولپور کے 125 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کے 38 قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کے 80 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 797872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش