0
Tuesday 4 Jun 2019 17:37

امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، گورنر پنجاب کی شرکت

امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، گورنر پنجاب کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر جو کہ گذشتہ روز بہاولپور میں انتقال کرگئے تھے، اُن کی نماز جنازہ آج مرکزی عیدگاہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، صوبائی امیر رائو محمد ظفر سمیت قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی، نماز جنازہ میں گورنر پنجاب محمد سرور، صوبائی وزراء محمودالرشید، ڈاکٹر اختر ملک، ملک محمد اقبال چنر، مخدوم سمیع گیلانی سمیت بڑی تعداد میں شخصیات نے شرکت کی، نماز جنازہ اُن کے بیٹے نے پڑھائی، ڈاکٹر سید وسیم اختر 1954ء میں لاہور میں پیدا ہوئے میٹرک اور ایف ایس سی راولپنڈی سے کیا اور ایم بی بی ایس قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے کیا، زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے اور قائداعظیم میڈیکل کالج کی طلبہ یونین کے صدر بھی منتخب ہوئے اور جماعت اسلامی بہاولپور شہر کے امیر اور بعدازاں امیر ضلع بہاولپور بھی رہے۔

ڈاکٹر وسیم اختر جماعت اسلامی پنجاب کے 6 سال امیر رہے، پہلی دفعہ آئی جے آئی کے ٹکٹ پر 1990ء میں بہاولپور سے الیکشن میں حصہ لیا اور پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے، بعد ازاں 2002ء اور 2013ء کے الیکشن میں حصہ لیا اور صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے جبکہ پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹے ڈاکٹر عمر عبدالرحمن سمیت 5 بیٹیاں سوگواران میں چھوڑی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش