0
Tuesday 4 Jun 2019 22:11

قبائلی ضلع باجوڑ، نامعلوم افراد لیویز فورس کے سپاہی کو قتل کردیا

قبائلی ضلع باجوڑ، نامعلوم افراد لیویز فورس کے سپاہی کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا سپاہی جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روزنماز عصر کے بعد تحصیل ماموند کے علاقہ نیاگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز فورس کے سپاہی الیاس کو قتل کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت ہوئی نہ ہی ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 797976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش