0
Thursday 6 Jun 2019 15:16

مریم صفدر والد کو ملک اور قوم پر ترجیح نہ دیں، فردوس عاشق

مریم صفدر والد کو ملک اور قوم پر ترجیح نہ دیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں مریم صفدر والد کو ملک اور قوم پرترجیح نہ دیں۔ آئین اور قانون نے سزا دی ہے تو اسے تسلیم کریں، پانامہ میں پوری قوم کے سامنے انکشافات ہوئے، قانون شہبازشریف کا منتظر ہے۔ مریم نواز کو ٹیگ کیے گئے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کو اپنے تابع کرنے والوں کو پہلی دفعہ قانون کے تابع ہونا ناگوار گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ، آپ کے والد اور بھائیوں کے تضادات پر مبنی انٹرویوز انہوں نے نہیں چلوائے تھے؟، امید ہے شہبازشریف اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے، ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے اکائونٹس بھرنے کا جواب نہیں آیا؟۔
خبر کا کوڈ : 798127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش