0
Thursday 6 Jun 2019 18:21

عمران خان 2020ء تک بھی نہیں چل پائیں گے، منظور وسان کا نیا خواب

عمران خان 2020ء تک بھی نہیں چل پائیں گے، منظور وسان کا نیا خواب
اسلام ٹائمز۔ خوابوں کے بادشاہ منظور حسین وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا، کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان 2020ء تک بھی نہیں چل پائیں گے، لگتا ہے عمران خان اچانک سے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اندرون سندھ کے علاقے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اس سال کے آخر میں دم توڑ جائے گی، عمران خان کو لانے والے اب خود پریشان ہیں، عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی بنانے والوں کو عمران خان سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 جون کو اسلام آباد میں سی اے سی کے بیٹھک ہے، جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پارٹی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک پیپلز پارٹی پنجاب سے شروع کرے گی، مرکز جنوبی پنجاب ہوگا۔

منظور وسان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں سستی ہو رہی ہیں، یہاں پر حکمران تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع ہو جائے گی، عدالتوں سے پُرامید ہیں، پہلے تو آصف زرداری کے خلاف اربوں اور کھربوں کی کرپشن کی بات کی جا رہی تھی، اب وہ 3 کروڑ کی بات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 798132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش