0
Saturday 8 Jun 2019 22:24

آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا بلکہ معیشت دوست ہوگا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا بلکہ معیشت دوست ہوگا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ  کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت غیر ضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہوگا بلکہ معیشت دوست ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے، غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔ مشیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری سے خرچے بچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خسارہ کم کرنے کے لیے غیر ضروری اخراجات کم کریں گے کیوں کہ ملکی معیشت غیرضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان تھا۔
خبر کا کوڈ : 798462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش