0
Saturday 8 Jun 2019 23:35

وزیراعظم عمران خان کا علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے جعفریہ الائنس کے سربراہ معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مضبوط آواز تھے۔ عمران خان نے بیان کے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد آج کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 798471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش