0
Monday 10 Jun 2019 23:32

نیب احتساب کے نام پر حکومت کے مخالفین سے انتقام لے رہا ہے، وقار مہدی

نیب احتساب کے نام پر حکومت کے مخالفین سے انتقام لے رہا ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف انتقام پر مبنی فیصلے اور نیب کی جانب سے گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب احتساب کے نام پر حکومت کے مخالفین سے انتقام لے رہا ہے، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاکر حکومت کے مخالفین کے خلاف نیب کی جانب سے  مقدمات قائم کئے جارہے ہیں، حکومت اور نیب یہ بھول گئے ہیں کہ جنرل ضیاء الحق نے بھی اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے لیکن وہ ہر قدم پر ناکام رہا، حکومت جتنے بھی حربے اختیار کرلے فتح حق اور سچ کی ہوگی، آصف علی زرداری ہمیشہ کی طرح ان نام نہاد اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 798799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش