0
Tuesday 11 Jun 2019 12:11

سابق صدر آصف علی زراری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

سابق صدر آصف علی زراری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سابق صدرآصف علی زرداری نے رات نیب لاک اپ میں گزاری، صبح  ناشتہ اور انگریزی اخبار فراہم کیا گیا جس کے بعد انہیں نیب کورٹ پیش کر دیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو رات حوالات میں گزارنے کے بعد بکتربند گاڑی میں ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سابق صدر جوڈیشل کمپلیکس کی راہداری سےگزرتے ہوئے مسکراتے رہے لیکن انہوں نے میڈیا سےکوئی بات نہ کی، سابق صدر کمرہ عدالت میں جج کے آنے سے پہلے سگریٹ کے کش لگاتے رہے، صبح سابق صدر کے لیے انگریزی اخبار، کپڑے اور ناشتہ حوالات میں پہنچایا گیا، پیر کو گرفتاری کے بعد نیب کے تفتیشی افسران نے سابق صدر آصف زرداری سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے تقریبا تین گھنٹے سوال جواب کیے گئے۔

 ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے پارک لین، واٹر سپلائی اور سولر ٹھیکوں سے متعلق پوچھا گیا، سابق صدر سے بحریہ ٹاون اور زرداری گروپ کے درمیان معاہدوں سے متعلق بھی سوال کیے گئے۔ کل آصف علی زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر زرداری ہاؤس سےگرفتار کیا گیا تھا، سابق صدر نے گرفتاری سے پہلے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو گلے لگایا تھا اور مسکراتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے تھے، اس موقع پر بلاول بھٹو بھی ان کے ساتھ تھے۔ سابق صدر نے عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کی۔ صحافی نے سوال کیاکہ جس طرح نواز شریف کو پارلیمنٹ سے آؤٹ کر دیا گیا، کیا آپ پر بھی وہی فارمولا اپلائی کیا جا رہا ہے، اس پر سابق صدر نے جواب دیاکہ فرق کیا پڑے گا، میں نہیں ہونگا تو بلاول ہوگا، بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 798902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش