0
Tuesday 11 Jun 2019 23:10

وفاقی بجٹ، گھی، چینی، سیمنٹ، گیس، خشک دودھ، مشروبات اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں

وفاقی بجٹ، گھی، چینی، سیمنٹ، گیس، خشک دودھ، مشروبات اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے باقاعدہ بجٹ میں 11 کھرب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، جس کے بعد گھی، چینی، مشروبات، سگریٹ، سمینٹ، سریا سمیت دیگر کئی چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ میں کوکنگ آئل، گھی، چینی، مشروبات، سگریٹ، سی این جی، ایل این جی، سیمنٹ اور گاڑیوں پر عائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ تجویز کیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں گھی، خوردنی تیل، چینی، دودھ، خشک دودھ، کریم مہنگی کر دی گئی۔ سیمی پراسیس اور پکے ہوئے چکن، مٹن، بیف، مچھلی پر بھی سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ گاڑیاں، سیمنٹ، ماربل، ایل این جی، سی این جی اور سگریٹ بھی مہنگے کر دیئے گئے۔ پھلوں کے جوس، سیرپس، اسکوائشز، کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ سونا، چاندی اور ہیروں کی درآمد پر بھی ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 799024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش