0
Saturday 15 Jun 2019 20:51

مفت سکالرشپ کیلئے ضم شدہ اضلاع کے 24 طلبہ کے ناموں کا اعلان

مفت سکالرشپ کیلئے ضم شدہ اضلاع کے 24 طلبہ کے ناموں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے مفت سکالرشپ کیلئے ضم شدہ اضلاع کے 24 طلبہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق منتخب سکالرشپ کیلئے منتخب قبائلی طلبہ کو تعلیمی سیشن 2019-20 کیلئے ساتویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کے مستحق طلبہ کو سنٹرز آف ایکسی لینس میں 12 ویں جماعت تک مفت تعلیم دی جائے گی۔ علاوہ ازیں اعلی تعلیمی اداروں میں اکرم خان درانی کالج بنوں، یونیورسٹی پبلک سکول اینڈ کالج پشاور، دی فضل حق کالج مردان اور وینسم کالج ڈی آئی خان شامل ہیں  جہاں سے یہ طلبہ فیضیاب ہوں گے۔ اس سلسلے میں تمام پرنسپل صاحبان کو 25 جون تک طلبہ کی رپورٹ لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق داخلہ کیلئے طلبہ کے ریکارڈ میں ردوبدل کے ذمہ دار اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور پرنسل صاحبان کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 200 طلبہ کیلئے سکالرشپ کا اعلان کیا تھا اور اب تک 156 طلبہ کو داخلہ دلوایا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش