0
Monday 17 Jun 2019 11:27

آصف زرداری کیلیے اڈیالہ جیل میں خصوصی کمرہ تیار

آصف زرداری کیلیے اڈیالہ جیل میں خصوصی کمرہ تیار
اسلام ٹائمز۔ سنٹرل جیل اڈیالہ میں پیپلز پارٹی کے گرفتار قائد و سابق صدر آصف زرداری کے لیے خصوصی کمرہ تیار کر لیا گیا ہے۔ آصف زرداری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی اسی خصوصی کمرے میں طویل قید کاٹی تھی۔ اس میں سابق وزیراعظم نواز شریف بھی قید کاٹ چکے ہیں۔ اس کمرے میں ایئرکنڈیشنر لگانے کے ساتھ فریج کی بھی سہولت ہو گی اور جیل کی طرف سے ان کیلیے 2 خصوصی خدمت گار بھی مہیا ہوں گے۔ ایک خدمت گار دن کو ایک رات کے وقت دستیاب ہو گا۔ اس کمرہ کی راہداریوں میں کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں، بجلی جانے کی صورت میں جنریٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ عدالت کی طرف سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے سے قبل دوبارہ ان کا مکمل میڈیکل بورڈ چیک اپ کرایا جائے گا۔ جیل کے اس مخصوص وی وی آئی پی کمرہ کی صفائی ستھرائی مکمل کر لی گئی ہے۔ ان کے کمرہ کی طرف جیل کے دیگر قیدیوں کی آمد و رفت مکمل ممنوع ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 799914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش