0
Tuesday 18 Jun 2019 14:57

گلگت، پارلیمانی سیکرٹری غلام حسین ایڈووکیٹ کو بجٹ سے قبل وزیر بنانے کا فیصلہ

گلگت، پارلیمانی سیکرٹری غلام حسین ایڈووکیٹ کو بجٹ سے قبل وزیر بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جی بی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری غلام حسین ایڈووکیٹ کو بجٹ سے قبل وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق غلام حسین کو وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن تیار ہے صرف گورنر کا انتظار کیا جا رہا ہے، گورنر کی اسلام آباد سے واپسی کے فوری بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق غلام حسین ایڈووکیٹ کو یوتھ افیئرز کی وزارت دینے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے اپنی کابینہ کی واحد خاتون وزیر ثوبیہ مقدم کو سنگین اختلافات پر برطرف کر دیا تھا، بعد میں ان کی جگہ غلام حسین ایڈووکیٹ کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ غلام حسین ایڈووکیٹ کا تعلق بلتستان کے ضلع گانچھے سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 800174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش