0
Wednesday 19 Jun 2019 18:43
سعد و سلمان رفیق اسیران جمہوریت ہیں

مشکلات میں گھری عوام کیساتھ کھڑے ہونے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، مریم نوز

بلاول سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سمیت دیگر امور پر بات ہوئی
مشکلات میں گھری عوام کیساتھ کھڑے ہونے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، مریم نوز
اسلام ٹائمز۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کہتی ہیں کہ نالائق حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتیں مشترکہ حکمت عملی بنائیں گی، بلاول سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی، مشکلات میں گھرے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو اسیران جمہوریت قرار دیا، بولیں کہ خواجہ سعد رفیق کی الیکشن میں کامیابی شاید ان سے ہضم نہیں ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے سوال پر وہ بولیں کہ پی پی پی چیئرمین سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی، عوام دشمن بجٹ ہماری گفتگو کا بنیادی نکتہ تھا، ان ہاؤس تبدیلی، سینیٹ چیئرمین کو ہٹانے سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ حق بات کرنیوالوں کو مقدمات اور جیلوں سے ڈرایا جاتا ہے، مجھے کسی بات سے ڈرایا نہیں جا سکتا، مشکلات میں گھری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

قومی احتساب بیورو پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کو دور سے نظر آ جاتا ہے کہ مجرم کا تعلق نون لیگ اور پیپلزپارٹی سے ہے، مگر علیمہ خان کے اعتراف کے باوجود کچھ نظر نہیں آتا۔ پی ٹی آئی حکومت کو نالائقوں کی حکومت قرار دیتے ہوئے وہ بولیں کہ موجودہ حکومت میں ہر شعبہ نیچے جارہا ہے، ہر محاذ پر یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، حکومت کیخلاف کیا حکمت عملی اپنانی ہے، اس کا فیصلہ اے پی سی میں ہوگا، مسلم لیگ نون کی جانب سے ورکرز کنونشن اور جلسوں کا مکمل شیڈول تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کیخلاف احتجاج کر رہی ہے، یہ سازش کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں، نااہل حکومت نے پارلیمنٹ کو بھی کنٹینر بنا دیا، ان کی ذہنیت ابھی بھی کنٹینر والی ہے۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ جو بھی عوام دشمن بجٹ کے حق میں ووٹ دے گا، اسے عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑے گا، عوام جتنے غصے میں ہیں اپوزیشن اس کی صحیح ترجمانی نہیں کررہی، اگر اپوزیشن نے عوامی غصے کی صحیح ترجمانی نہیں کی تو عوام انہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 800390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش