0
Thursday 20 Jun 2019 18:25

سیاحت میں اضافے کیلئے یو اے ای نے 18 سال تک کے نوجوانوں کے لیے مفت ویزا پالیسی متعارف کرادی

سیاحت میں اضافے کیلئے یو اے ای نے  18 سال تک کے نوجوانوں کے لیے مفت ویزا پالیسی متعارف کرادی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 18 سال یا اس سے کم عمر نوجوانوں کے لیے مفت ویزا پالیسی متعارف کرادی۔ اب دنیا بھر کے وہ نوجوان جن کی عمر 18 سال یا اس سے کم ہے وہ ویزا فیس کی ادائیگی کے بغیر متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔ خیلیج ٹائمز کے مطابق نوجوانوں یا نابالغ افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کی مدت 2 ماہ تک جاری رہے گی اور دنیا کے تمام ممالک کے افراد اس سے سہولت حاصل کر سکیں گے۔ پالیسی کے تحت 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دنیا بھر کے 18 برس یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ حکومتی پالیسی کے تحت اس عرصے کے دوران آنے والے کم عمر افراد کو مفت وزٹ ویزا فراہم کیا جائے گا۔

اس پالیسی سے نہ صرف تنہا متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے کم عمر افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ خاندان بھی استفادہ حاصل کرسیکیں گے جو یو اے ای کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے افراد میں 18 سال سے کم عمر نوجوان موجود ہیں، اس پالیسی کے تحت 18 سال یا اس سے کم عمر فرد کی ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ حکومت نے ہر سال 2 ماہ کے لیے 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کا اعلان 2018ء میں کیا تھا اور رواں برس سے اس کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ 2 ماہ کے لیے مفت ویزا پالیسی سے متحدہ عرب امارات میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ گرمیوں کے 2 ماہ میں 18 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت ویزا سے پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دیگر قریبی ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 800600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش