0
Tuesday 25 Jun 2019 11:45

روندو، طورمک میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

روندو، طورمک میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع روندو طورمک میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ ڈمبوداس سے طورمک جانے والی گاڑی چڑھائی میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار فدا علی ولد اسماعیل اور ابراہیم ولد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، اقبال ولد تقی، احمد ولد علی چو اور خلیل ولد جعفر کو زخمی حالت میں سول ہسپتال تھوار لایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سکردو منتقل کر دیا گیا۔ گاڑی میں سوار عباس ولد علی چو نے پہلے ہی گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی۔ المناک حادثے کی اطلاع سب سے پہلے اسی نے ہی گلگت سکردو روڈ پر کام کرنے والے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کو دی، جنہوں نے حادثے کی اطلاع اے سی روندو اور ہسپتال کو دی، جس کے بعد ریسکیو 1122، سول ہسپتال تھوار کے عملے اور اے سی روندو اپنے عملے کے ہمراہ فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔ تمام زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال تھوار سے ابتدائی طبی امداد اور ضروری کارروائی کے بعد زخمیوں کو سکردو جبکہ لاشوں کو آبائی گاؤں داسو طورمک منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ طورمک روڈ پر رواں سال یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 801377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش