0
Tuesday 25 Jun 2019 18:35

حریت کانفرنس کیساتھ بات چیت کی جائے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حریت کانفرنس کیساتھ بات چیت کی جائے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور بھارتی پارلیمان کے رکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کی بحالی اور دیرینہ مسائل حل کرنے کی خاطر حریت کانفرنس کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر گورنر نے کہا ہے کہ  حریت کانفرنس بات چیت کے لئے تیار ہے تو حریت کے ساتھ بات چیت کی جانی چاہیئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان سے ایک روز قبل گورنر ستیہ پال ملک نے ایک تقریب کے دوران اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ حریت کانفرنس سے وابستہ لیڈران اب مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 801393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش