0
Wednesday 26 Jun 2019 18:41

رہبر معظم سید علی خامنہ ای کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، قاسم شمسی

رہبر معظم سید علی خامنہ ای کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، قاسم شمسی
اسلام ٹائمز۔ اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی اور مظلومین جہاں کے حامی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، امریکی صدر کی جانب سے بے ہودہ پیغامات قابل مذمت ہیں، ایسے بیانات کا مقصد سنچری ڈیل سے ناکامی سے توجہ ہٹانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر  قاسم شمسی نے کیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں قاسم شمسی نے امریکی صدر کی طرف سے بیہودہ بیان کو شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای دنیا بھر کے مظلومین کے حامی اور استکباری طاقتوں کیخلاف ہیں، جس کا دشمن کو ادراک ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا میں ظلم و جبر کے مقابلے میں اسلامی مزاحمت کھڑی ہے، جو اللہ اور اسلام کی بنیاد پر قائم ہے، جس سے عالمی طاقتیں مسلم اقوام کی بیداری سے خوفزدہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 801688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش