0
Thursday 27 Jun 2019 14:00

افغان صدر کا دورہ لاہور، ایئرپورٹ پر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

افغان صدر کا دورہ لاہور، ایئرپورٹ پر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر کا دورہ لاہور،  وزارت خارجہ نے لاہور ائیرپورٹ کی انتظامیہ کو سکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ افغان صدر اشرف غنی کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزارت خارجہ کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی سپیشل پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔ افغان صدر صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچے گے۔ ائیرپورٹ پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار افغان صدر  کا استقبال کریں گے۔ سکیورٹی کے پیش نظر افغان صدر کو حج لاونج کے ذریعے ائیرپورٹ سے گورنر ہاوس پہنچایا جائے گا۔ لاہور پہنچنے سے قبل حج لاونج اور ایپرن پر پروٹوکول اور سکیورٹی  کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ افغانی سفیر کو ٹیم کے ہمراہ ایپرن تک جانے کی اجازت ہو گی۔ افغان صدر کے ساتھ آنیوالے مہمانوں کو سامان کی سکینگ سے معافی ہو گی، افغان صدر بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ کی سیر اور مزار اقبالؒ پر حاضری دیں گے۔ لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد رات 7 بجے سپیشل پرواز کےذریعے کابل روانہ ہو جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 801843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش