0
Friday 28 Jun 2019 22:03

یمنی عوام کیجانب سے "سعودی جارحیت" اور "منامہ کانفرنس" کی مذمت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

یمنی عوام کیجانب سے "سعودی جارحیت" اور "منامہ کانفرنس" کی مذمت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ "صنعاء"، "الحدیدہ" اور دوسرے یمنی شہریوں کی طرح یمن کا شمالی شہر "صعدہ" بھی جمعے کے روز "استکباری قوتوں کے خلاف قیام" کے دن کی مناسبت سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا میزبان قرار پایا۔ یمنی نیوز چینل "المسیرہ" کی رپورٹ کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے والے مظاہرین نے فلسطین اور یمن کے پرچموں کے ساتھ ساتھ سید مقاومت "سید حسن نصراللہ" اور "سید حسین بدالدین" کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، جبکہ وہ آزادی کے حق میں اور خطے میں روا رکھی گئی امریکی سیاست کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین نے ملک میں امریکی و اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

"صعدہ" کے علاوہ یمن کے دوسرے شہروں جن میں "صنعاء" اور "الحدیدہ" سرفہرست ہیں، میں بھی یمنی عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر "استکباری قوتوں کے خلاف قیام" کے دن کی مناسبت سے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا۔ ان احتجاجی مظاہروں میں شریک مظاہرین نے یمن پر سعودی جارحیت کے علاوہ صیہونی امریکی سازش "صدی کی ڈیل" کے پہلے عملی قدم کے طور پر بحرین میں منعقد ہونے والی "منامہ کانفرنس" کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

دوسری طرف یمنی انقلاب کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین نے بھی گذشتہ روز "استکباری قوتوں کے خلاف قیام" کے دن کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے بعض عرب ممالک کی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کی مذموم کوششوں پر سخت تنقید کی تھی۔ واضح رہے کہ یہ احتجاجی مظاہرے یمن میں ہر سال "استکباری قوتوں کے خلاف قیام" کے دن کی مناسبت سے اور سید حسین بدرالدین کی انقلابی و اصلاحی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے منعقد کئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 802084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش